Live Updates

وزیر اعظم کے جعفر لغاری کی عمر کے تذکرے پر پنڈال میں قہقے

جمعہ 22 فروری 2019 17:57

وزیر اعظم کے جعفر لغاری کی عمر کے تذکرے پر پنڈال میں قہقے
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جعفر لغاری کی عمر کے تذکرے پر پنڈال کشت زعفران بن گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران نے اپنے خطاب کے آغاز میں اسٹیج پر بیٹھے وزیرا علیٰ پنجاب، وزیر خارجہ ، وفاقی و صوبائی وزراء صحت کا نام لیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے سب سے پرانے سیاستدان اور میرے دوست جعفر لغاری ،مجھے ابھی تک جعفر لغاری کی عمر کا نہیں پتہ چلا کتنی ہے ۔ جس پر اسٹیج اور پنڈال میں بیٹھے شرکاء نے قہقے لگائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :