پاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہادت کے بارے میں بھارتی رپورٹ مسترد کر دی

جمعہ 22 فروری 2019 20:12

پاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہادت کے بارے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہادت کے بارے میں بھارتی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حقیقت سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارتی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی اس حد تک شدت اختیار کر گئی کہ پاکستانی قیدی شاکر اللہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل نے رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی سلامتی اور تحفظ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اضافی اقدامات کرنے چاہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کو تمام پاکستانیوں خصوصاً بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔ اس طرح کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعات کو دہرانے کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔