وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاون
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر علی الصبح ناکے صوبہ بھر میں1635گاڑیوں میں لائے جانے والی2لاکھ چالیس ہزار 725 لیٹر دودھ کی چیکنگ جدید لیکٹو سکین مشینوں کے ذریعے موقع پر ٹیسٹ،118گاڑیوں میں موجود 28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پرضائع دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان
جمعہ 22 فروری 2019 20:12
(جاری ہے)
1635گاڑیوں میں لائے جانے والی2لاکھ چالیس ہزار 725 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔
118گاڑیوں میں موجود 28ہزار 857 لیٹر ناقص دودھ موقع پرضائع کر دیا گیا۔ لاہور زون کے تمام اضلاع میں 855گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 64کا 4ہزار 187لیٹرفیل شدہ دودھ ضائع کیا گیا۔ نارتھ زون کی 40گاڑیو ں میں24ہزار140 جبکہ ساوتھ زون کی 14گاڑیوں میں 530لیٹر ناقص دودھ پایا گیا۔ شہر لاہور میں داخل ہونے والی 225 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ہزار510 لیٹر دودھ ناقص دودھ پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔محفوظ دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے لازمی پاسچرائزیشن کے قانون کو لاگو کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ناقص دودھ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے انہوں نے 12جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی پاسچرائزیشن قانون پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی تھی۔ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے کھلے دودھ پر پابندی اور پاسچرائزیشن قانون پر عملی اقدامات کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی2022کی ڈیڈ لائن تک پاسچرائزیشن قانون کامیابی سے لاگو کرنے کے لیے موثر اور تیز ترین اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.