نوکوٹ کے قریب 6 واٹر رورل ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک ننھی جان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی

جمعہ 22 فروری 2019 22:57

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) نوکوٹ کے قریب 6 واٹر رورل ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک ننھی جان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

رورل ہیلتھ سینٹر کا ایمبولنس دینے سے انکار سردی میں کھلے چنگ چی رکشے میں نوکوٹ لایا گیا بروقت آکسیجن نہ ملنے سے نولومود بچہ لقمہ اجل بن گیا والدین ننھی کی جان کی زندگی بچانے کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں کے دھکیں کھاتے رہے لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑاتفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے نواحی علاقے کلوئی فارم کے رہائشی عبدالمجید کلوئی کی اہلیہ نے رور ل واٹر ہیلتھ سینٹر میں بچے کو جنم د یا بچہ پیدائش طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے فوری طور پر آکسیجن کی ضرور تھی مگر مہیا نہیں کی گئی اور مذکورہ اسپتال میں صحت کی سہولت نہ ہونے کا بہانہ بنانا کر غریب لاچار باپ کو نوکوٹ کے پرائیویٹ کلینکوں کی طرف روانہ کردیا جبکہ چھ واٹر کی اسپتال انتظامیہ کی فوری طبی امداد نہ دینے پر بچہ اپنی کی زندگی کی بازی ہار گیا چھ واٹر کے رول ہیلتھ سینٹر کے لیڈی ڈاکٹر نے آکسیجن دینے کے بجائے نومولود بچے کو مزید علاج کے لئے نوکوٹ روانہ کردیا اور پرچی لکھ کر دے دی کہ مزید علاج نوکوٹ کے پرائیویٹ ڈاکٹر سے علاج کرایاجائے جب ایمبولنس کی سہولت کا مطالبہ کیاتو اسپتال نے انکار کردیا نومولود بچے کے زندگی بچانے کے لئے نوکوٹ سردی میں کھلے چنگ چی رکشے میں نوکوٹ پہنچاتے ہوئے نومولود بچہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ بچے کے والد عبدالمجید کلوئی کا کہناہے کہ چھ واٹر رورل ہیلتھ سینٹر کی لیڈر ڈاکٹر سے مٹھی نوکوٹ کے ڈاکٹر سے فوری علاج کے لئے ایمبولنس کا سوال کیا تو ایمبولنس دینے سے انکار کردیا اوربہانہ بنایاکہ ا یمبولنس دستیاب نہیں ہے دوسری جانب لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور صحت کی سہولیات نہ فراہم کرنے پر ورثہ نے کلوئی میں احتجاج کیا اور محکمہ صحت تھرپارکر سے چھ واٹر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :