سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کیپٹن مارول کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اینا بوڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے۔ فلم میں مرکزی کردارہالی ووڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاء شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :