سعودی ولی عہد کا دیوار چین کا دورہ، خوبصورت مناظرسے لطف اندوز ہوئے

ہفتہ 23 فروری 2019 13:27

سعودی ولی عہد کا دیوار چین کا دورہ، خوبصورت مناظرسے لطف اندوز ہوئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ چین کے دوران دیوار چین بھی گئے جہاں وہ خوبصورت مناظر سے خوف لطف اندوز ہوئے۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر جن پنگ اور وائس پریمیئر ہان زینگ سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

چین سے سعودی مہمان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر شاہی مہمان دیوار چین گئے اور وہاں وہ خوبصورت مناظر سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ،سعودی گزیکٹ نے دیوارِ چین دورے کی ویڈیو بھی جاری کی۔محمد بن سلمان نے چین سے مختلف شعبوں میں 10ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدے کئے ہیں جن میں تیل اور توانائی سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے چین کے شمالی مشرقی صوبے لیاننگ میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر شاہی مہمان نے مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ چین سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار ہے، ہمارے تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں اور وقت کیساتھ ان کی اہمیت مزید بڑھتی جارہی ہے۔