ون ڈش کی خلاف ورزی پر فارم ہائوس سیل ، کیٹرنگ منیجر گرفتار

ہفتہ 23 فروری 2019 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ون ڈش خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی دوبارہ شیراوالافارم ہائوس بحریہ ٹائون میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران فارم ہائوس کو سیل کر دیا گیااورکیٹرنگ منیجر عباس کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔فارم ہائوس کے منیجر افتخار کو گزشتہ رات گرفتارکر کے پولیس اسٹیشن سندر میں بھیج دیا گیا تھا۔کارروائی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کاروائی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :