ڈاکٹر طاہر القادری کے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی یورپ میں زبردست پذیرائی

انسائیکلو پیڈیا کے ہزاروں موضوعات خاص و عام کی دلچسپی کا باعث ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین چیئرمین سپریم کونسل کا دورہ یورپ ،قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت

ہفتہ 23 فروری 2019 21:16

ڈاکٹر طاہر القادری کے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی یورپ میں زبردست پذیرائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیمات اور عوامی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے سینکڑوں آرڈر مرکزی سیکرٹریٹ لاہورکو موصول ہو رہے ہیں۔منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج کل یورپ کے تنظیمی دورے پر ہیں اور وہ یورپی ممالک کی تنظیمات کی طرف سے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈنمارک میں اس ضمن میں عظیم الشان تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین تھے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا محض عام سادہ لوح مسلمانوں کے لیے ہی ایمانیات کے باب میںہی نسخہ اکسیر نہیں ہے بلکہ تحقیق اور اسلامیات کی ریسرچ سے وابستہ محققین، ایم فل، پی ایچ ڈیز کے طلباء و طالبات،سکالرز،پروفیسرز،ججز، وکلاء جیورسٹس، تاجروں، سول سروسز مین، فورسز کے اعلیٰ عہدیداروں، اساتذہ، آئمہ مساجد، علمائے کرام،مشائخ حضرات کے لیے بھی ایک بہت بڑی علمی، تحقیقی خدمت ہے جس سے محققین لائبریریاں اور سینکڑوں کتب کھنگالے بغیر ایک ہی میز پر ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی نشست میں مطلوبہ مواد حاصل کر سکتے ہیںہر دور میں اللہ رب العزت اپنے خاص بندوں کو اپنے کلام کی تفہیم کی نعمت سے نوازتا ہے جو اپنے زمانے میں اپنے لوگوں کیلئے قرآن فہمی کو آسان بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ 14سو سال سے جاری و ساری ہے اور قیامت تک کے لیے جاری و ساری رہے گا۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ کی تائید و نصرت سے اس باب میں اپنا شاندار حصہ ڈالا اور 8جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کیا، اس قرآنی انسائیکلوپیڈیا نے ہر مکتب فکر اور ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والے افراد کے لیے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا آسان بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :