ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے متعلق الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 23 فروری 2019 22:08

ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے متعلق الرٹ جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے واٹس ایپ ہیکرز سے متعلق الرٹ جاری کردیا ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ نجی بنکوں پر سائبر حملوں کے بعد واٹس ایپ بھی ہیکرز کا ہدف ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیکرز کی جانب سے کالز کئے جانے کی شکایات پر ایف آئی اے نے الرٹ جاری کیا ہے۔بینک صارفین کو بیرون ملک سے رقم ملنے والی کالز پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الرٹ میں ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ ہائی جیک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :