سوڈان ، صدر عمرالبشر نے حکومت تحلیل کردی، ملک میں ایمرجنسی نافذ

ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سوڈان کے صدر عمرالبشر نے حکومت تحلیل کردی ، ریاستی حکومتیں بھی تحلیل، ملک میں ایمرجنسی نافذ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشر نے جمعہ کے روز ایک سال کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور انہوںنے ہفتہ کے روز حکومت تحلیل کردی ہے اور ملک میںایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سوڈانی صدر نے ریاستی حکومتیں بھی تحلیل کردی ہیں اور نائب صدر کو معزول کردیا اور وزیر دفاع عوض بن نحوف کو نائب صدر کا چارج دیا گیا ہے۔ سوڈانی صدر نے ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے اور صوبہ الجزیرہ کے گورنر ہراویلاکو وزیر اعظم ناٖفذ کردیاہے ۔ نیشنل کانگرس کا سالانہ اجلاس اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :