امریکی صدر نسل پرست، فریبی اور دغا باز شخص ہیں،سابق وکیل ٹرمپ

ٹرمپ کو ہیلری کی ہیک ای میلز 2016کے صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس پر جاری کرنے کا پہلے سے علم تھا،گفتگو

جمعرات 28 فروری 2019 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کانگریس میں اپنی پیشی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اورکہاہے کہ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن کی ہیک شدہ ای میلز کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس پر جاری کیے جانے کے معاملے کا پہلے سے علم تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوہن نے بتایاکہ ٹرمپ ایک نسل پرست، فریبی اور دغا باز شخص ہیں۔

کوہن نے مزید بتایا کہ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن کی ہیک شدہ ای میلز کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس پر جاری کیے جانے کے معاملے کا پہلے سے علم تھا۔ 52 سالہ کوہن ٹرمپ کے لیے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک بطور وکیل خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کے حوالے سے بہت سے معاملات میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔