گلگت بلتستان اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

جمعرات 28 فروری 2019 22:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مزمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوخصوصی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ, وزیر قانون اورنگزیب اورپبلک اکانٹ کمیٹی کے چئیرمین سکندر علی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں بھارتی جنگی جنون کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے اندر دراندازی ناقابل برداشت ہے اس سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے لئے اس کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تواسے اسکا خمیا زہ بھگتنا پڑے گا،گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی دفاع اور سالمیت کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہے۔