کراچی: بریانی کے پیسے نہ دینے پر دکانداروں سے تکرار، 2 پولیس اہلکار معطل

ہفتہ 2 مارچ 2019 19:35

کراچی: بریانی کے پیسے نہ دینے پر دکانداروں سے تکرار، 2 پولیس اہلکار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) کراچی میں پولیس اہلکار ایڈیشنل آئی جی کی واننگ کے باوجود بھی مفت کا کھانا کھانے سے باز نہ آئے، تیموریہ تھانے کے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔کراچی میں تیموریہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کی کھانا کھانے کے بعد پیسے نہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں اہلکار دین محمد اور امین کو معطل کردیا گیا۔

بفرزون میں تیموریہ تھانے کے دو اہلکاروں بفرزون میں پکوان سینٹروں سے بریانی جمع کررہے تھے کہ اس دوران ایک پکوان سینٹر کے مالک نے مزاحمت کی جس پر اہلکاروں نے اس کا موبائل فون چھین کر اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔لوگوں کے جمع ہونے اور ویڈیو بنانے پر دونوں اہلکار موٹر سائیکل پر بھاگ نکلے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے واقعہ کا علم ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا اور ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

دکانداروںنے بتایاکہ روزانہ پولیس اہلکار مفت میں بریانی لے جاتے ہیں جس سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔دکانداروں کے مطابق دونوں اہلکار بریانی لینے کے بعد بنا پیسے دیئے چلے گئے تھے جبکہ چند ماہ قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے سختی سے احکامات جاری کئے تھے کہ کوئی پولیس اہلکار کسی بھی ہوٹل سے مفت کا کھانا نہیں کھائے گا اور اگر کسی شہری کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست کراچی پولیس آفس میں شکایت درج کرے۔