Live Updates

کانگریس نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں نئی راہ دکھائی ہے، کانگریس رہنماء ڈگ وجے سنگھ کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 مارچ 2019 14:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) بھارت میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے مودی سرکار سے بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت مانگ لیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ پر حملے پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن وہ سمجھتے ہیں بھارتی حکومت کو اس کے ثبوت سامنے لانے چاہئیں، حملے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سیٹلائٹ کی مدد سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ڈگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پکڑا گیا بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتمان کو ہمارے حوالے کیا ہے، ایسا کرکے پاکستان کے وزیر اعظم نے ہمیں اچھے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے نئی راہ دکھائی ہے۔ممبئی حملوں سے متعلق مودی کی باتوں پر کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا میں مودی سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات