Live Updates

لیبارٹری فیس میں اضافہ شرمناک ، پی ٹی آئی حکومت عوام کی صحت سے کھیل رہی ہے ‘چوہدری منظور

سندھ میں دل اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں ‘جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب

منگل 5 مارچ 2019 15:07

لیبارٹری فیس میں اضافہ شرمناک ، پی ٹی آئی حکومت عوام کی صحت سے کھیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ لیبارٹری فیس میں اضافہ شرمناک ہے ، پی ٹی آئی حکومت عوام کی صحت سے کھیل رہی ہے ، سندھ میں دل اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں ،عمران خان قوم کو بھوک اور بیماری سے مارنا چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی عوام کو سہولیات دینے کے بجائے چھین رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی صحت سے کھیل رہی ہے ، لیبارٹری فیس میں اضافہ شرمناک ہے ۔ سندھ میں دل اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں ،خیبر پختونخوا کے پنجاب کے عام پی ٹی آئی کے نشانہ پر ہیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں سے مفت علاج کا حق چھین لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات