ایک حکومتی بے لگام گھوڑے سے نجا مل گئی دیگر سے بھی جلد مل جائے گی‘مسلم لیگ (ن)

ایسے توہین آمیر اور دل آزاری والے الفاظ کوئی برداشت نہیں کریگا ، ہمارا دین کسی کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دیتا قرض بھی لیے جا رہے ہیں ،عوام کو ریلیف بھی نہیں دیا جا رہا ،پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے‘پرویز ملک ، عمران نذیر ، عامر خان

منگل 5 مارچ 2019 20:19

ایک حکومتی بے لگام گھوڑے سے نجا مل گئی دیگر سے بھی جلد مل جائے گی‘مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے استعفیٰ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حکومتی بے لگام گھوڑے سے نجا مل گئی دیگر سے بھی جلد مل جائے گی،قرض بھی لیے جا رہے ہیں اور عوام کو ریلیف بھی نہیں دیا جا رہا ،پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے کہا کہ ایسے توہین آمیر اور دل آزاری والے الفاظ کوئی برداشت نہیں کریگا ، ہمارا دین کسی بھی مذہت کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

فیاض الحسن پہلے بھی ایسے الفاظ استعمال کر چکے ہیں ،اس طرح کے توہین آمیز اور دل آزاری والے الفاظ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا کہ کسی اور مذہب کے خلاف بولیں۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ ایک حکومتی بے لگام گھوڑے سے نجا مل گئی دیگر سے بھی جلد مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے اور معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لے ، ضد، انا اور تکبر ایک طرف رکھ کر ’’میثاق معیشت‘‘کی طرف آئے ۔

علاوہ ازیں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اوچھے جنگی ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا ، پاکستان بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی جنگی آبدوز کو واپس کرکے ایک پیزہ ور فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔پاکستان قطعی طور پر جنگ کا خواہشمند نہیں ہے، لیکن ہندوستان کی مسلسل جارحیت کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا اسی طرح جواب دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے،پاک فوج نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے پاک فوج نے بھارتی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیا اور مکمل ثبوتوں کیساتھ بھارتی طیاروں کو مارگرایا پوری قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔