جیکب آباد میں بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی ظاہر کردی

شہر کی گلیوں، محلوں اور شاہراہوں پر بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا

جمعہ 8 مارچ 2019 21:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) جیکب آباد میں بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی ظاہر کردی، شہر کی گلیوں، محلوں اور شاہراہوں پر بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا، شہری مشکلات میں مبتلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی کو ظاہر کردیا ہے، بارش کے بعد شہر کی اکثر گلیاں، محلے اور شاہراہیں بارش کے پانی سے ڈوبی ہوئی ہیں ، جبکہ شہر کی مارکیٹوں میں بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جیکب آباد کے اسٹیشن روڈ پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کا بنگلہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے بارش کا پانی نکالا جائے ۔