انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرس کل ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی

ہفتہ 9 مارچ 2019 16:07

انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرس کل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام 12 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرس آج(اتوار ) 10مارچ بعد نماز ظہر تا نمازمغرب ایوان اقبال لاہور میںمرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ مدظلہ،ْ اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرِ صدارت منعقد ہوگی جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مرکزی نائب امیرفضیلة الشیخ مولاناعبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ)،پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا محمد الیاس چنیوٹیٖ ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد حسن ثانی،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا عبدالرئوف فاروقی،محترم لیاقت بلوچ، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی، مولانا محمد امجد خان، مولانا سید عبدالخبیر آزاد،الحاج حافظ صغیر احمد، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، ، جسٹس ریٹائرمیاں نذیر اختر،مولانا عبداللہ شاہ مظہر ،شیخ الحدیث مولانا محب النبی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا مفتی انیس احمد مظاہری،مفتی شاہد محمود مکی ، طاہر عبدالرزاق، قاضی محمود الحسن، اورمولانا محمد شفیق وجھوی سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور تمام مسلم مکاتب فکر کی نامور علمی و دینی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی ۔