نئی دہلی میں ایک اور سرکاری عمارت میں آتشزدگی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آگ نے سرکاری عمارت کی چھٹی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 مارچ 2019 12:44

نئی دہلی میں ایک اور سرکاری عمارت میں آتشزدگی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2019ء) نئی دہلی میں ایک اور سرکاری عمارت میں آتشزدگی، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آگ نے سرکاری عمارت کی چھٹی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ایک اور سرکاری عمارت میں آتشزدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سرکاری عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد تین فائر انجنز کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔اب سے کچھ روز قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب بھارتی دارالحکومت میں واقع اہم عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث عمارت میں قائم بھارتی فضائیہ کا دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں بدھ کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں بھارتی فضائیہ کے برانچ دفتر سمیت وزارت پانی اور جنگلات کی وزارت کے دفاتر بھی موجود ہیں ، آتشزدگی کے باعث بھارتی ائیرفورس کا دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے دھواں بھرنے کے باعث سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

نئی دہلی کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ تقریباً صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لگی اور اس سے پر قابو پالیا گیا،جب کہ آج پھر ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جب بھارتی دارالحکومت میں واقع اہم عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ابتدائی طور پر تو وجہ یہی بتائی جا رہی ہے آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔