سوات اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی پیر 11 مارچ 2019 23:46

سوات اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2019ء) سوات اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور دیگر شمالی علاقہ جات کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے فوری باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگوں کی جانب سے خوفزدہ حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز سے متعلق تفصیلات بھی تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر زلزلے کی گہرائی بہت کم تھی، اسی باعث زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کا شہر سوات اور اس کے گرد و نواح کے علاقے طویل عرصے سے مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہیں۔ آئے روز آنے والے زلزلوں کے باعث سوات اور گرد و نواح کے علاقوں کے لوگ اب بے حد خوفزہ محسوس کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :