اداکارہ مہک نور نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا ،

مختلف مقامات پر 12پودے لگائے ْ2025میں پاکستان سرسبز ہوگا ،ہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائینگے ‘گفتگو

منگل 12 مارچ 2019 13:13

اداکارہ مہک نور نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) خوبرو اداکارہ مہک نور نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا ،گزشتہ روز انہوںنے مختلف مقامات پر 12پودے لگائے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سال میں 12ماہ ہوتے ہیں اور میں نے بارہ ماہ کی نسبت سے بارہ پودے لگائے ہیں ۔پودے عوام دوست ہوتے ہیں اور عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں درختوں کی اشد ضرورت ہے ۔

جو کام ہمیں آج سے 10سے 20سال پہلے کرنا چاہیے تھا اس کام کا آغاز ہم اب کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے حصے کا کام شروع کردیا اور میری باقی ساتھیوں سے بھی اپیل ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک ایک درخت ضرور لگائیں ۔کیونکہ درخت نہ صرف ہمارے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوں گے ۔مہک نور نے کہا کہ لاہور ویسے ہی سر سبز شہر ہے مگر اسکے باجوود یہاں درختوں کی کمی موجود ہے ۔

نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک میں درخت لگائے جانے چاہئیں اور اسکے لئے حکومتی اور انفرادی سطح پر ہر ایک کو کام کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جس طرح حکومت نے کام شروع کیا ہے اورعوام نے اس میںبھرپور حصہ لیا ہے اورمجھے یقین ہے کہ 2025میں پاکستان سرسبز ہوگا اور اس کے ساتھ ہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :