عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے دیر اپر کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا

منگل 12 مارچ 2019 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے دیر اپر کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبران بھی موجود تھے ، شیڈول کے مطابق دیر اپر کی کابینہ کے انتخاب کیلئے امیدوار 18اور19مارچ کو درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ درخواستوں کی واپسی کیلئی20مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ، دیر اپر کیلئے الیکشن 21مارچ کو ہو گا