حکومت کی جانب سے سپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز جاری نہ کرنا تشویشناک ہے ،سلیم سیف اللہ

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے روئیے سے کھیلوں کو دھچکا لگ رہا ہے ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا فوری طور پر وزیراعظم سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کریں ،ٹاسک فورس کی سفارشارت کو تین ماہ میں سامنے لایا جائے،پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 15:40

حکومت کی جانب سے سپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز جاری نہ کرنا تشویشناک ہے ،سلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز جاری نہ کرنا تشویشناک ہے ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے روئیے سے کھیلوں کو دھچکا لگ رہا ہے ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا فوری طور پر وزیراعظم سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کریں ،ٹاسک فورس کی سفارشارت کو تین ماہ میں سامنے لایا جائے۔

بدھ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر سلیم سیف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے سپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز جاری نہ کرنا تشویشناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹاسک فورس کو ایک ٹائم فریم کے تحت کام کرنا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ چار ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت ہمارا فورنزک آڈٹ کرئے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہاکہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے ڈیوس کپ میں مد مقابل ہونا ہے ۔

سلیم سیف اللہ نے کہاکہ پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی جیسے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنی ہے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ وزیراعظم خود ایک سپورٹس مین ہے وہ معاملات کا فوری نوٹس لیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے روئیے سے کھیلوں کو دھچکا لگ رہا ہے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا فوری طور پر وزیراعظم سے ملاقات کریں۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ فہمیدہ مرزا تمام حقائق سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں۔

سلیم سیف اللہ نے کہاکہ ٹاسک فورس کی سفارشارت کو تین ماہ میں سامنے لایا جائے۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ وزیر اعظم کھیلوں کے معاملات میں بھی دلچسپی لیں ۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ سپورٹس فیڈریشنز کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو کھیلوں کے حالات مزید خراب ہونگے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ حکومت فیڈریشنز کو نہیں بلکہ سپورٹس کو چلا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیز اور کالجز میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔