ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائیویٹ سکولوں میں بھی کلین اینڈ گرین مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کا آغاز کر دیا

بدھ 13 مارچ 2019 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائیویٹ سکولوں میں بھی کلین اینڈ گرین مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کا آغاز کر دیا ہے اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجرکاری ،صفائی ستھرائی اور ہینڈ واش کی باقاعدہ طور پر سر گرمی کروائی گئی۔ اس ضمن میں برکی میں ایک نجی سکول لاکاس میں کلین اینڈ گرین میم کے تحت ،ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ،اے سی کینٹ اور سکول انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں نے صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے بارے میں تقاریر کیں۔اس موقع پر بچوں سے ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری اور صفائی سھرائی مہم میں بچوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے ضلعی انتظامیہ اس مہم میں سکولوں کے طالب علموں پر خصوصی توجہ دے کر ان کو مہم میں شامل کر رہی ہے۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ آپ ہمارے سفیر ہے۔لہذا شجر کاری اور صفائی ستھرائی کے میسج کو گھر پہنچائیں اور اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری لازمی کریں ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تقریب کے اختتام پر سکول میں پودا بھی لگایا۔بچوں کی ہینڈواش سر گرمی کا جائزہ لیا اور ماحولیاتی آلودگی سے بچائو سے متعلق بچوں کی طرف سے بنائے گئے ماڈلز کا جائزہ لیااور ان کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :