فلسطینی علاقوں سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،امریکی محکمہ خارجہ

انسانی حقوق سے متعلق نئی امریکی رپورٹ شائع ، فلسطینی علاقوں سے متعلق مختلف الفاظ اور اصطلاحیں استعمال

جمعرات 14 مارچ 2019 13:45

فلسطینی علاقوں سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،امریکی محکمہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے یہ وضاحت انسانی حقوق سے متعلق اپنی ایک نئی رپورٹ کی اشاعت کے بعد جاری کی ۔اس رپورٹ میں فلسطینی علاقوں سے متعلق مختلف الفاظ اور اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق سے متعلق جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں اس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں غربِ اردن اور غزہ کی پٹی کے ساتھ مقبوضہ یا زیر قبضہ کے الفاظ استعمال نہیں کیے حالانکہ وہ ماضی میں ان فلسطینی علاقوں کے ساتھ یہ الفاظ استعمال کرتا رہا ہے۔رپورٹ کے ایک اور حصے میں گولان کی چوٹیوں کے بارے میں بھی مختلف اصطلاح استعمال کی گئی ہے اور انھیں اسرائیل کے زیر قبضہ کے بجائے اس کے کنٹرول میں قرار دیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ نے اس کی یہ وضاحت کی کہ لفظ مقبوضہ کا اس لیے استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ اس رپورٹ میں انسانی حقوق موضوع بحث ہیں اور قانونی امور پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے۔