مودی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرونگا، راہول گاندھی

دہلی حکومت میں قومی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگا،جلسے سے خطاب

جمعرات 14 مارچ 2019 17:42

مودی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرونگا، راہول گاندھی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میںوزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ 2019میں جیسے ہی کانگریس حکومت قائم ہوتی ہے تمام ماہی گیروں کیلئے دہلی میں ان کی علیحدہ وزارت ہوگی اور میں مودی جی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ دہلی حکومت میں قومی سطح پر سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگااور ان میں ماہی گیر طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ہونگی۔راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے مسئلے پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس برسراقتدار آئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے اسے آسان بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :