سوئی نادرن میں محکمانہ انکوائری کا آغاز

جمعرات 14 مارچ 2019 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) سوائی نادرن کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے کمپنی میں میرٹ ، شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کمپنی کے مختلف ریجنز کے 37ملازمین کے خلاف مختلف وجوہات کی بناء پر محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

انکوائری کے نتیجے میں ان ملازمین کو اہم ذمہ داریوں سے دستبردار کر کے دیگر ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جبکہ ایک ملازم کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد نوکری سے برخاست کردیاگیا ہے ۔ مزید براں روٹیشن کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیلز اورایڈیمن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کا بھی تبادلہ کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :