لاہور ، ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملہ میں وزیراعلیٰ کی مراعات کو بل سے نکالنے کا فیصلہ

جمعرات 14 مارچ 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملہ میں وزیراعلیٰ کی مراعات کو بل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی مراعات کو قانونی طریقے سے نئی ترمیم کے ذریعے نکالا جائے گا۔ حکومتی سطح پر وزیراعلیٰ کی مراعات کا کلاز بل سے نکالنے پراتفاق ہوگیا۔ حکومتی سطح پر اس بات کااعتراف کرلیا گیاکہ یہ مراعات غلط ہیں۔