نیوزی لینڈ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 15 مارچ 2019 19:09

نیوزی لینڈ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،مولانا فضل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیوزی لینڈ جیسے ملک میں جہاں دہشت گردی جیسے واقعات بالکل معدوم ہیں ایسا واقعہ قابل تشویش ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا ہمیشہ اسلامی ممالک کو ہی ایسے واقعات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کیوں آج اس واقعہ پر وہ ردعمل نہیں آیا۔