حکمران خود مالامال مگر عوام کو بدحال کررہے ہیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

مہنگائی ،بدعنوانی سمیت تمام مسائل سے نجات کار استہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے،صوبائی امیر

جمعہ 15 مارچ 2019 21:17

ٍکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران خود مالامال مگر عوام کو بدحال ومشکلات کا شکار کررہے ہیں مہنگائی ،بدعنوانی اور مسائل سے نجات کار استہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے جماعت اسلامی کے راستے سب کیلئے کھلے ہیں رابطہ عوام مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے مختلف زونز میں عوامی رابطہ مہم کے کیپس لگ رہے ہیں عوامی رابطہ مہم میں کوئٹہ کے شہری جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں ضلع وزونز کے ذمہ داران رابطہ عوام مہم کی کامیابی کیلئے ملکرجدوجہدکریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواکلی گل باران چوک میں عوامی رابطہ مہم کیمپ کے دورے کے موقع پر عوام الناس وکارکنان سے خطاب وگفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ،ڈاکٹرنعمت اللہ اور زون ناظم محمد اکرم خلجی بھی موجودتھے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مسائل کے حل ،دیانت دار قیادت کو کامیاب بنانے اور اسلامی پاکستان کیلئے رابطہ عوام مہم شروع کیا ہے تاکہ قوم دیانت دار قیادت سے آشنا ہوجائے عوام کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐ کا نفاذ اور دیانتدار قیادت کے برسراقتدار آنے میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

فرسودہ نظام وکرپٹ قیادت نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، عوام غربت وافلاس ومہنگائی کے طوفان کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہیں، سا لمیت پاکستان سمیت تمام مسائل کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں کیونکہ پاکستان مدینہ شریف کے بعد پہلی اسلامی ریاست ہے جوکہ ایک نظریہ اورکلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا ۔

امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے زندگی کے ہر دائرے میں اسلام کو نافذ کرنا ہوگا۔ قوم نے سترسال سے ہرنظام اورقیادت کو آزمایا ہے مگر مسائل حل ہونے کی بجائے ان میںاضافہ ہوا اور ترقی کی بجائے تنزلی اور قوم قرضوں میں ڈوبتی جا رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے عوام کو دکو دعوت دیتی ہے کہ وہ دین کی طرف لوٹیں اور اس مہم میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دی اور اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنا نے میں اپنا موثر کردارادا کریں۔