امن کی واپسی، 365 غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی

جمعہ 15 مارچ 2019 21:53

امن کی واپسی، 365 غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) امریکا ، برطانیہ سمیت سیکڑوں غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق امن کی واپسی کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 635 غیر ملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 150 غیرملکیوں نے شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتی، 43 افغانی، 22 سری لنکن شامل ہیں علاوہ ازیں برطانیہ کے 15 اور امریکا کے 10 شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 14 اور 12 فلپائنء باشندوں کے علاوہ کینیڈا، جاپان، مصر کے چار چار شہریوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔