پنجاب کے کا شتکار لائیو سٹاک پر توجہ دے کر بہترین انداز برآمدات کا حجم بڑھا سکتے ہیں ‘رانا بابر حسین

سابق حکومت کے دور میں صوبے کو کاروباری حضرات کیلئے پرکشش بنانے کیلئے بہترین انفراسٹریکچر اورمحفوظ ماحول فراہم کیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہر سال بیس ارب ڈالر کی حلال گوشت کی تجارت کی جاتی ہے،پنجاب کے کا شتکار لائیو سٹاک پر توجہ دے کر بہترین انداز برآمدات کا حجم بڑھا سکتے ہیں ، تبدیلی سرکاری نے زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ( ن) لیگ کی حکومت کسانوں کی فلاح کیلئے زرعی مداخل پر جنرل سیلز ٹیکس کا مرحلہ وارخاتمہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جس سے 52لاکھ کاشتکار خاندان مستفید ہوئے۔ ہماری حکومت نے پیسٹی سائیڈز پر جی ایس ٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ زرعی مشینری کی درآمد پرٹیکس43فیصد سے کم کر کے صرف 9فیصد کر دیا گیا،پنجاب کے جانور دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں ،معاشی ترقی کا متعین شدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صنعت کار اپنی مقامی پیداوار اور برآمدات میں اضافے پر توجہ دی جائے۔

اس ضمن میں حکومت پنجاب اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا سابق حکومت کے دور میں صوبے کو کاروباری حضرات کے لیے پرکشش بنانے کے لیے بہترین انفراسٹریکچر اورمحفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔