وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع کوہاٹ کے لئے ایک ہمہ گیر ترقیاتی پیکج کا اعلان
_ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادرجہ بلند کیا جائیگا
ہفتہ 16 مارچ 2019 23:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ زیر تعمیر ہسپتالوں کی بروقت تکمیل اور اپگریڈیشن کیلئے محکمہ صحت اور لوکل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ ملکر لائحہ عمل وضع کریںاور موجودہ ہسپتال میں تمام سہولیات پہلے مہیا کریں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے ضلع کوہاٹ کے مختلف مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری انڈسٹریز، ڈی جی سپورٹس، کمشنر کوہاٹ ، وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ، ایم ڈی پی کے ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو ضلع کوہاٹ میں صحت ، تعلیم ، اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مسائل اور انکے دیرپا حل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کوہاٹ کے ہسپتالوں میں کچرا ضائع کرنے کیلئے انسینیریٹر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ویمن یونیورسٹی کیمپس کوہاٹ کیلئے کوہاٹ شہر میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کوہاٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس کے قیام کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے یا تو سرکاری اراضی اور یا پہلے سے موجود کالجز پر ہوم ورک کرائیں تاکہ کوہاٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس کا قیام ممکن بنا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں میوزیم کی تعمیرکے لئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع کوہاٹ میں ویمن کمپلیکس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں آئی ٹی پارک بہت جلد تعمیر کیا جائے گا۔اور حکومت کوہاٹ میں انڈسٹریل زون قائم کریں گے جس کیلئے پلان منظور ہوچکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے مختلف گائوں اور ضلع اورکزئی کے مابین حد بندی کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے وزیراعلی نے کمشنر کو ہاٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو جرگے کے ذریعے حل کیا جائے اور انہیں جلد رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے جرمہ کوہاٹ میں سرکاری زمین کے مسئلے کیلئے بہت جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ضلع کوہاٹ میں صفائی و ستھرائی کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلع کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کیلئے تھنڈا ڈیم پراجیکٹ اور کاسئی پراجیکٹ کی تکمیل جلد ممکن بنائی جائیگی۔ یہ دونوں پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پہلے سے شامل ہے۔ ضلع کوہاٹ میں سپورٹس گرائونڈ ز کیلئے فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیوٹی فیکشن پراجیکٹ میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کو حصہ دیا جائے گا۔ جس سے ضلع کوہاٹ کی بیوٹی فیکیشن کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.