Live Updates

کینیڈامیں سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم کو امن دشمن قرار دیدیا

اتوار 17 مارچ 2019 22:00

ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) کینیڈامیں سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم کو امن دشمن قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام تقریب کیا گیا جس میں کینیڈین سینیٹر سلمی عطا اللہ جان کی دعوت پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے شرکت کی جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کینیڈامیں مقیم سکھ برادری کیافراد بطورخاص تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے مودی کے امن دشمن ہتھکنڈوں پر کھل کرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو امن کی عالمی شخصیت قرار دیدیا،سکھ براداری نے کرتار پور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن دا پر لگانے کی بھارتی وزیراعظم کے اقدام کی مذمت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات