مساجد حملہ، آسٹریلیا میں برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے

دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں، آسٹریلوی پولیس

پیر 18 مارچ 2019 16:27

مساجد حملہ، آسٹریلیا میں برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) آسٹریلوی پولیس نے مساجد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ان میں سے ایک گھر مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کی بہن کا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے ریاست نیو ساتھ ویلز میں سینڈی بیچ اور لارنس کے علاقوں میں دو گھروں پر چھاپے مار کر ان کی تلاشی لی ہے۔ ان میں سے ایک گھر مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کی بہن کا ہے۔نیو سائوتھ ویلز پولیس نے کہا کہ برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :