فیصل آباد،مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان قتل کر دیا

پیر 18 مارچ 2019 19:31

فیصل آباد،مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان قتل ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان قتل جبکہ اس کے کزن کو زخمی کردیا‘ ‘ پولیس نے مقتول کی نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد 9 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت‘ قتل‘ اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی‘ آن لائن کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 36 ج۔

ب ماسٹر نذیر احمد کی عدیل وغیرہ کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی‘ اسی بناء پر نذیر احمد نے اپنے مویشی رشتے دار افتخار ولد نور محمد کے ڈیرے پر رکھے ہوئے تھے ملزمان عدیل اور ساتھیوں کی دھمکیوں کے باعث گذشتہ روز ماسٹر نذیر کا بیٹا 40 سالہ طارق اور کزن زاہد اپنے عزیز افتخار کے ڈیرے پر مویشی واپس گھر لے جانے کے لئے لوڈ کر رہے تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی‘ جس کے نتیجہ میں طارق الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا‘ اس کے کزن زاہد کو طبی امداد جاری ہے‘ تھانہ ساندل بار میں مقتول کے والد ماسٹر نذیر احمد کی مدعیت میں ملزمان عدیل ولد محسن‘ اعجازالحق‘ اظہارالحق‘ انوارالحق‘ حیدرعلی‘ نادر علی وغیرہ 9 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف 302,7ATA,109,148/149 ت۔

(جاری ہے)

پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاحال پولیس کی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی