دریا خان ،پولیس کا سرچ آپریشن ،اشتہاری سمیت 2مجرم گرفتار

پیر 18 مارچ 2019 21:14

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پرسرائے مہاجر اور گردو نواح کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، اشتہاری مجرم ، ریکارڈ یافتہ مجرم اور شراب فروش پکڑ لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابقڈی پی او بھکر کی ہدایات پرسرائے مہاجر و گردونواح کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ انسپکٹر احسان اللہ ایس ایچ او تھانہ کے زیر نگرانی جملہ نفری تھانہ ، اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک اشتہاری مجرم محمد سعید ولد عبدالستار کو گرفتار کیا گیا جبکہ ریاض احمد ولد نور محمد کمبوہ سے 5 لیٹر شراب اور محمد منیر ولد محمد شریف راجپوت سے 5 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ جن کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے امان اللہ ولد محمد نواز انصاری کو زیر دفعہ13/14 غنڈہ ایکٹ کے تحت پولیس حراست میں لیا گیا۔ چھان بین کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل بغیر رجسٹریشن ریز دفعہ 134 ض ف پولیس حراست میںلی گئی۔ مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 18 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن تصدیق عمل میںلائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کر دیا گیا۔ #h#

متعلقہ عنوان :