انڈونیشیا میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں 77تک پہنچ گئیں

پیر 18 مارچ 2019 21:32

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے متعلق محکمے نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 77افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین درجن سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس محکمے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مشرقی انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں یہ سیلاب مسلسل شدید بارشوں کے بعد آئے۔ سب سے متاثرہ شہر سًنتانی سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ جکارتہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں چودہ روز کے لیے ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :