زمبابوے اور موزمبیق: سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں ڈیڑھ سو سے زائد تجاوز کرگئیں

پیر 18 مارچ 2019 21:32

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی سے ہونے والی ہلاکتیں ڈیڑھ سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ان میں نواسی افراد زمبابوے میں اور باسٹھ موزمبیق میں ہلاک ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد درجنوں میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان ایڈائی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پہلے موزمبیق سے ٹکرایا تھا اور بعد میں اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔