لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر وندر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

وندر کے شہریوں کی جانب سے Kالیکٹرک کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں پر غور شروع

پیر 18 مارچ 2019 21:35

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر وندر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے وندر کے شہریوں کی جانب سے Kالیکٹرک کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں پر غور شروع،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر وندر اور مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا موسم گرما کی آمد ہوتے ہی شہر کی بجلی نے آنکھ دکھانا شروع کردیا ہے وندر میں 24گھنٹوں میں 10 سے 12گھنٹے سے زائد مختلف بہانوں سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے دوسری جانب شہریوں کے مطابق بجلی 4گھنٹے بھی میسر نہیں مگر بل 24گھنٹوں کا آتا ہے وندر شہر میں پچھلے کچھ دنوں بجلی معمولی فنی خرابی کے نام پر روزانہ 8 سے 10گھنٹے بند رہنا معمول بن چکا ہے شہری علاقوں میں 15گھنٹے اور زرعی علاقوں 18 سے 19گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی متواتر فراہمی میں ناکام Kالیکٹرک کے اوور بلنگ نے شہریوں کو کروڑوں روپے کا مقروض بنا دیا ہے،دوسری جانب زرعی علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے زراعت پر کافی برے اثرات پڑ رہے ہیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے فصلات تباہ ہورہے ہیں جبکہ اس حوالے سے Kالیکٹرک حکام کے مطابق زرعی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے حکومت سے ہونے والے معاہدے کے تحت واجبات کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے اور لسبیلہ میں غیرقانونی ٹرانسپارمروں کی بھرمار ہے انتظامیہ کاروائی میں تعاون نہیں کررہی ہے،وندر کے شہریوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سے تنگ آکر ضلع بھر میں تحریک چلانے کی تیاریوں کے سلسلے میں غور و خوص شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :