کوئٹہ ،یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی اور جلاوان ایف سی خضدار کی سپر8 مرحلے میں رسائی

m سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کی تعداد چار ہو گئی

پیر 18 مارچ 2019 21:35

کوئٹہ ،یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی اور جلاوان ایف سی خضدار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی اور جلاوان ایف سی خضدار کی سپر8 مرحلے میں رسائی بلوچستان میں کھیلوں کے سب سے معروف ٹورنامنٹ یوفون بلوچستان فٹبال کپ میں مزید دو شہروں کی ٹیموں نے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پنجگور ایف سی اور خضدار سے Jallawanایف سی کی ٹیموں نے ایلی منیٹر رانڈز میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اس طرح سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کی تعداد چار ہوچکی ہے۔ اس سے قبل باچا خان ایف سی لورالائی اور شہید بالاچ ایف سی نوشکی سپر 8 مرحلے میں پہلے ہی اپنی جگہ بناچکے ہیںپنجگور میں شہر کی سطح پر کھیلے گئے ایلیمنیٹر میں پنجگور ایف سی اور بلوچ موسی جان ایف سی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ میچ سخت مقابلے کے بعد پنجگور ایف سی نے 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔

خضدار میں باب بلوچستان ایف سی اور جلاوان ایف سی کے درمیان میچ ہوا جسے جلاوان ایف سی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ محمد ابراہیم نے میچ کے 50ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سپر 8 مرحلے میں پہنچا دیا دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کی اولین آٹھ ٹیموں میں شامل ہوں گی جس کے میچز 26 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز 27 مارچ اور 28 مارچ کو بالترتیب منعقد ہوں گے یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور یوفون کے برانڈ ایمبسڈر فضل محمد اور ریاض خان نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ پچھلے دو ٹورنامنٹس کی شاندار کامیابی کے تناظر میں اس بار یہ ٹورنامنٹ مزید بڑے پیمانے پر کھیلا جارہا ہے جس میں بلوچستان کے آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔