Live Updates

وزیراعظم شکایات سیل کو عوام کی طرف سے دلچسپ شکایات موصول

دبلی پتلی خواتین کو جلد ملازمت مل جاتی ہے ،موٹی خواتین ملازمت سے محروم رہتی ہیں،حکومت پالیسی وضع کرے ، خاتون کی شکایت پاکستان سٹیزن پورٹل نے درخواست مزید کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بجھوا دی

پیر 18 مارچ 2019 23:05

وزیراعظم شکایات سیل کو عوام کی طرف سے دلچسپ شکایات موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کیلئے قائم کئے گئے’پاکستان سٹیزن پورٹل‘کو عوام کی طرف سے ایسی درخواستیں بھی موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے روئیے کی بھی عکاس ہیں اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب سے ایک خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ دبلی پتلی خواتین کو جلدی ملازمت مل جاتی ہے جبکہ موٹی خواتین ملازمت سے محروم رہتی ہیں اس بارے میں حکومت پالیسی وضع کرے پاکستان سٹیزن پورٹل نے مذکورہ درخواست مزید کارروائی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بجھوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں میونسپل سروسز کے حوالے سے ہوتی ہیں جنہیں ایک خودکار طریقے سے متعلقہ ڈی سی کو بجھوا دیا جاتا ہے ایک درخواست پر کارروائی مکمل ہونے کا وقت 20 دن رکھا گیا ہے اور مسئلہ حل ہونے پر متعلقہ شکایت کنندہ کو آگاہ کیا جاتا ہے اب تک 8 لاکھ 42 ہزار افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی ہے اندرون اور بیرون ملک سے جو افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے انہیں یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد نے ایسی بھی شکایات بجھوائی ہیں جو اس زمرے میں نہیں آتیں یا معاملہ عدالت میں ہے ایسی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور شکایت کنندہ کو باقاعدہ اس کی اطلاع دی جاتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات