آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
میرپور میڈیکل کالج میں ضرورت سے زائد سامان کی خریداری کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ،راولاکوٹ میڈیکل کالج سے فارغ ہونے والے طلباء کیلئے ہائوس جاب کی 56 آسامیوں کی تخلیق کی بھی منظوری دیدی گئی
پیر 18 مارچ 2019 23:26
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت وزیراعظم آزادکشمیر و چئیرمین بورڈ آف گورنز راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کی ۔
جبکہ اس میں وائس چئیرمین وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ،ممبران عبدالماجد خان ممبر قانون ساز اسمبلی ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری صحت ،ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان ،محمد امین ،تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپل صاحبان ،سپیشل سیکرٹری صحت و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ باقاعدگی سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل کالجز کو رفتہ رفتہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات اٹھاے جائیں گے ،اس ضمن میں مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عمل اور قوانین کی مکمل پاسداری کی جائیگی ۔اجلاس میں میڈیکل کالجز کے آڈٹ اور اکاونٹس کے حوالے سے فوری طورپر رولز مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا موجودہ حکومت کے دور میں میڈیکل کالجز کی ڈگری کو شناخت ملی جبکہ ہم نے باضابطہ طورپر ان کے لیے فنڈز کا انتظام کیا اس سے پہلے دو میڈیکل کالجز وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل تھے جبکہ راولاکوٹ کالج ہمارے اپنے ترقیاتی فنڈز سے چل رہا تھا ،آزادکشمیر میں ہر سال تین سو ستر ڈاکٹرز بن رہے ہیں جن کی کھپت اور ان کو روزگار کے مساوی مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،ہسپتالوں میں نرسنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے میرپور نرسنگ سکول کو ڈگری کا درجہ دیا اور اس میں مختص نشستوں کی تعداد کو دوگنا کیا ،کالجز میں تقرریوں کے عمل کو مکمل طورپر شفاف اور میرٹ پر بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھاے جائیں ،آزادکشمیر ہر معاملے میں پنجاب سے مسابقت نہیں کر سکتا گزشتہ چھ سالوں میں پنشن کی رقم میں چار سو فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ جات اپنی آمدن اور اخراجات کو کنٹرول کریں تاکہ حکومتی گرانٹ پر کم سے کم انحصار کیا جاسکے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.