روس کا سربیا کی اپوزیشن پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام

پیر 18 مارچ 2019 23:38

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) روسی وزارت خارجہ نے سربیا کی اپوزیشن پر الزام لگایا ہے کہ وہ بلقان کی اس ریاست میں اپنے مظاہروں کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں کر رہی ہے۔ ماسکو نے بلغراد میں ویک اینڈ پر ہونے والے مظاہروں پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان مظاہروں کے دوران ہزارہا شہریوں نے سرب صدر وٴْوچچ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ملک میں میڈیا کے لیے زیادہ آزادی اور نئے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ مظاہرین کچھ دیر کے لیے دھاوا بول کر بلغراد میں سرکاری ٹیلی وڑن کی عمارت میں بھی داخل ہو گئے تھے۔ سربیا کے موجودہ حکمران روس کے سیاسی اتحادی ہیں۔