نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ایکشن میں آگئے

یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں اور موجودہ کشیدہ حالات کے باعث طیاروں کی تربیتی پروازیں اور موٹروے پر لینڈنگ و ٹیک آف کیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 21:38

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ایکشن میں آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ایکشن میں آگئے، یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں اور موجودہ کشیدہ حالات کے باعث طیاروں کی تربیتی پروازیں اور موٹروے پر لینڈنگ و ٹیک آف کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے طیاروں خصوصی طور پر جے ایف 17 تھنڈر نے موٹروے اور ہائی وے پر مختلف مقامات پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی اس مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ دوران مشق لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی جبکہ طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن بھی فراہم کیا گیا۔ مشقوں کے دوران جنگی طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس بھی کیا گیا۔