راولپنڈی بار کے وکلاء نے نجی کمپنی کے متنازعہ اشتہار کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 19 مارچ 2019 12:48

راولپنڈی بار کے وکلاء نے نجی کمپنی کے متنازعہ اشتہار کیخلاف اسلام آباد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) راولپنڈی بار کے وکلاء نے نجی کمپنی کے متنازعہ اشتہار کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔منگل کو راولپنڈی بار کے وکلاء نے کریم کمپنی کے اشتہار کے خلاف درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیا کہ اشتہار آئین کے متصادم اور اسلامی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہاکہ عدالت نجی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔درخواست میں کہاگیاکہ عدالت نجی کمپنی کے نازیبا اشتہارات کے بیل بورڈز، پوسٹر، سائن بورڈز ہٹائے۔درخواست سید عمر سہیل شاہ، کامران مغل اور راشد عمر اولکھ کی طرف سے دائر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :