حالات کے پیش نظروینزویلا حکومت کاکابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

بنیادی اصلاحات کے لیے وزرا کو مستعفی ہونے کا حکم، مقصد ملک کو ہر خطرے کا سامنا کرنے کے قابل بناناہے،بیان

منگل 19 مارچ 2019 13:44

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ بنیادی اصلاحات کے لیے وزرا کو مستعفی ہونے کا کہا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد ملک کو ہر خطرے کا سامنا کرنے کے قابل بنانا بتایا گیا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے اقتدار کی جنگ جاری ہے۔ جنوری میں ہونے والے انتخابات کے بعد صدر مادورو نے اپنی جیت کا اعلان کیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکا اور متعدد یورپی ممالک اپوزیشن لیڈر کو ملکی صدر تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :