پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب،11 وزراء نے بھی حلف اٹھایا

گوافاورڈ پارٹی کے وجے سردیساء اور ایم جی پی کے سدین دھاولیکر نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تعینات

منگل 19 مارچ 2019 13:46

پنجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) گوا اسمبلی کے صدر پرمود پانڈورنگ ساونت بی جے پی اتحاد حکومت کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی موت کے بعد بی جے پی کو ریاستی حکومت بچانے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔بی جے پی نے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی اور گوا فارورڈپارٹی کے مابین پیر کو بات چیت شروع کی۔

یہ سلسلہ کئی دور جاری رہا بالآخر رات گئے تقریباً2بجے گورنر مردلا سنہا نے پرمود ساونت کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے ساتھ ہی11نئے وزرا ء نے بھی حلف اٹھایا۔گوافاورڈ پارٹی کے وجے سردیساء اور ایم جی پی کے سدین دھاولیکر کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسمبلی صدر مائیکل لوبو کے مطابق اس سے قبل پرمود ساونت کے علاوہ ریاست کے وزیر صحت وشو جیت رانے کا نام بھی گوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

دراصل مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی اور گوا فارورڈ پارٹی کے 3،3ارکان اسمبلی کے نام سامنے آنے کی وجہ سے حکومت سازی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں پارٹیوں میں سے ایک، ایک نائب وزیر اعلیٰ منتخب کئے جانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے حکومتکو حمایت حاصل ہوئی۔گوا میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر 2ارکان اسمبلی، ایک گوا فاورڈ پارٹی کے صدر وجے سردیسائی اور دوسرے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی کے رہنما رام کرشنا دھاولکر منتخب کئے گئے۔