نیوزی لینڈ سانحہ سے متعلق بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم

جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر اٴْنھیں ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اوور ٹائم کر رہا ہے،امریکی صدر

منگل 19 مارچ 2019 13:46

نیوزی لینڈ سانحہ سے متعلق بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر اٴْنھیں ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اوور ٹائم کر رہا ہے، اِن لوگوں کو اٴْنھیں قصور وار ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔نیوزی لینڈ مساجد حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر ممتاز امریکی صحافی اور ٹی وی شو کے میزبان اینڈرسن کوپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردی نہیں کہا تھا اور نہ ہی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔