عبد العلیم خان نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

منگل 19 مارچ 2019 14:17

عبد العلیم خان نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔عبد العلیم خان کی جانب سے ان کے وکیل عدنان شجاع بٹ نے درخواست دائر کی ۔عبد العلیم خان کو آف شو ر کمپنیوںاور آمدن سے زائد اثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عبد العلیم خان تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکے ہیں،نیب کی جانب سے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں ،اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی غلط ہے اور اس حوالے سے آج تک نیب کے پاس کوئی شکایت نہیں آئی ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔ استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔